میں اگر صدر بن گیا تو ہلیری جیل میں ہوںگی

سینٹ لوئیس: امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر بنتے ہیں تو وزیر خارجہ رہنے کے دوران ذاتی ای میل کا استعمال کرنے کے الزام میں صدارتی عہدہ کیلئے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو جیل بھیجیں گے۔ مسٹر ٹرمپ نے کل کہا کہ وہ ای میل سے متعلق معاملات کی تحقیقات کیلئے خصوصی وکیل کا تقرر کریں گے کیونکہ محترمہ کلنٹن نے سال 2009 سے 2013 کے درمیان صدر براک اوباما کی اہم سفارتکار رہنے کے دوران ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا تھا۔
انہوں نے ٹاؤن ہال مباحثہ کے دوران محترمہ کلنٹن کو کہا، ’آپ کو خود پر شرم آنی چاہیے‘۔ محترمہ کلنٹن نے ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا ہے کہ مسٹر ٹرمپ اپنی ذہنی حالت کی وجہ سے وائٹ ہاوس میں نہیں ہیں، کیونکہ ’آپ کو جیل میں ہونا چاہیے‘۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ خواتین کے خلاف کئے گئے نازیبا تبصرہ کی ویڈیو سے وہ شرمندہ ہیں لیکن یہ بات چیت بند کمرے میں ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ 2005 میں خواتین کے خلاف نازیبا تبصرہ کی ویڈیو کے سامنے آنے سے مشکلات کا سامنا کر رہےہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump threatens to prosecute hillary clinton put her in jail if elected in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply