انجیلا مرکل تارکین وطن کے لیے جرمنی کا دروازہ کھول کر بڑی غلطی کی ہے: ٹرمپ

لندن:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد تارکینِ وطن کو جرمنی میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کو ایک ’بڑی غلطی‘ قرار دیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محترمہ مرکل یورپ کی اہم لیڈر ہیں اور یورپی یونین کے لیے جرمنی اہم ذریعہ ہے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں موجود اپنے دفتر ٹرمپ ٹاور میں جرمن اور برطانوی اخبارات سے اپنی خارجہ پالیسی کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا۔ مسٹر ٹرمپ نے دی ٹائمز اینڈ بلڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترجیحات امریکہ کے لیے شفاف تجارت کے معاہدے کرنا اور اس کی سرحدوں کو محفوظ بنانا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کو دیگر دنیا کے ساتھ اپنے تجارتی خسارے پر بات کرنا ہو گی خاص طور پر چین کے ساتھ۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی انتظامیہ فری ٹریڈ کے بجائے اسمارٹ ٹریڈ کو ترجیح دے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump says merkel made catastrophic mistake on migrants in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply