ٹرمپ ایڈمنسٹریشن بندوقوں کے حوالے سے قوانین کا معاملہ اٹھائے گا

واشنگٹن:(رائٹر)صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک میں اندھا دھند فائرنگ کے اب تک کے بدترین واقعہ کے بعد پہلی بار منھ کھولتے ہوئے کہا کہ ان کا ایڈمنسٹریشن بندوقیں رکھنے اور ان کے استعمال کے حوالے سے قوانین پر بات کرے گا۔لیکن انہون نے ملک میں مروج بندوق قوانین میں اصلاح کا کوئی ذکر نہیںکیا۔
بعد ازاں مسٹر ٹرمپ نے پیٹریکو میں آئے طوفان کے بعد کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے ان کے دورے کے دوران گن کلچر کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہممکن ہے کہ اس طرح کی بحث سے کوئی حل نکلے گا تاہم اس معاملے پر بحث کا یہ مناسب وقت نہیں ہے“۔قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب لاس ویگا س میں موسیقی کے ایک پروگرام کے دوران 59لوگ کی موت اور500سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump says he will talk about gun laws in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply