میں نے کم سے کم ٹیکس ادا کرنے کے لیے ٹیکس قوانین کا شاندار طریقہ سے استعمال کیا:ڈونالڈ ٹرمپ

پیوبلو:امریکہ میں صدارتی عہدے کے ریپبلیکن پارٹی کے امید وار ڈونالنڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی ٹیکس قوانین کا شاندار طریقے سے استعمال کیا ہے۔ ٹیکس نہ چکانے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کل رات قانونوں کو شاندار طریقے سے استعمال کرکے انہیں چکانے والی رقم بچائی ہے،جس کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ بازار کے برے دور کو بھی وہ جھیل پائے۔
انہوں نے کہا،”اپنے تیز دماغ کا استعمال کرکے میں نے رئیل اسٹیٹ بازار میں آئی گراوٹ سے نمٹنے کےلئے ملک کے ٹیکس قانونوں کا استعمال صحیح طریقے سے کیا ہے۔میرے علاوہ کم کاروباری ہی ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔“ دی نیویارک ٹائمس کی خبر کے مطابق 1995میں مسٹر ٹرمپ 91.6کروڑ ڈالر کا نقصان ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے قانونی طور پر ٹیکس چکانے سے بچ گئے تھے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے گزشتہ چالیس برسوں کے ٹیکس دستاویز منظر عام پر پیش کئے ہیں۔محترمہ کلنٹن نے کئی بار ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ صدارتی عہدے کے سابق امیدواروں کی طرح وہ بھی ٹیکس جمع کرنے کے اپنے ریکارڈ کو پیش کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump says he brilliantly used laws to pay as little tax as possible in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply