کلنٹن وزیر خارجہ کا عہدہ چھوڑتے وقت دہشت گردی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وراثت چھوڑ گئیں: ڈونلڈ ٹرمپ

کلیو لینڈ:(رائٹر)امریکہ میں صدارتی عہدے کے انتخابات کےلئے ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی ڈیموکریٹک حریف ہلیری کلنٹن کو ہرانے کی اپیل کر تے ہوئے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ وزیر خارجہ رہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے کی وراثت چھوڑ گئیں۔ ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی عہدے کی نامزدگی کو قبول کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے اپنی ایک تقریر میں خود کو مزدور طبقے کا دوست بتایا۔
مسٹر ٹرمپ کی تقریر 8 نومبر کو ہونے والے صدراتی عہدے کے انتخابات کے پیش نظر محترمہ کلنٹن کےخلاف ان کی تشہیری مہم کے آغاز کے طورپر دیکھی جارہی ہے۔ اپنی تقریر میں مسٹر ٹرمپ نے محترمہ کلنٹن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہمغربی ایشیا میں اربوں ڈالر خرچ کر کے 15سال تک دہشت گردی کے خلاف لڑائی لڑی گئی جس میں ہزاروں لوگوں کی جان بھی گئی۔اس کے باوجود آج صورت حال پہلے سے بھی بدتر ہے۔
انہوں نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نام کے عفریت کے پروں کے پھیلاؤ میں اضافہ کا ذمہ دار ہلیری کلنٹن کو ہی ٹہرایا۔ چار روزہ اجلاس کے اختتام کے موقع پر 70سالہ ٹرمپ کا یہ تبصرہ غیر قانونی طور سے امریکہ میں مقیم تارکین وطن کے خلاف ان کی بیان بازی پر ری پبلیکن پارٹی میں پھیلی فکروں اور دراڑوں کو دور کرنے کی کوشش کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔
اجلاس کا کئی بڑی شخصیات نے بائیکاٹ کیا جس میں 2012 میں صدارتی عہدے کے امیدوار مٹ رومنی اور بش خاندان کے اراکین شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump pledges better times for us says save the nation from hillary clinton in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply