صدر منتخب ہو گیا تو ہندوستان و پاکستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنا چاہوں گا:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر منتخب ہوئے تو وہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیں گے کیوں کہ تنازعات کی وجہ سے خطے میں کافی کشیدگی ہے۔
تاہم اوبامہ انتظامیہ کی طرح ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی واضح کیا کہ وہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالثی اسی وقت کریں گے جب دونوں ممالک ان سے ایسا کرنے کے لئے درخواست کریں گے۔ امریکی ریاست نیوجرسی میں ہندوستانی کمیونٹی سے ملاقات میں ری پبلکن امیدوار نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو امریکہ اور ہندوستان’ قریبی دوست‘ بن جائیں گے اور ان کا مستقبل انتہائی تابناک ہوگا۔
بعد ازاں اخبار ہندوستان ٹائمز کو دیے جانے والے اپنے انٹرویو میں ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ “میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ ماحول دیکھنا چاہتا ہوں کیوں کہ یہ معاملہ بہت گرم ہے، اگر دونوں ممالک دوستانہ ماحول میں ساتھ رہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا اور مجھے امید ہے کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں”

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump offers to mediate india pakistan conflict over kashmir in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply