ڈونالڈ ٹرمپ عیسائی نہیں ہیں:پوپ فرانسس

واشنگٹن:پوپ فرانسس نے امریکی صدر کے عہدہ کے لیے ری پبلکن امیدوار ڈوناڈ ٹرمپ کے امریکی تارکین وطن سے متعلق خیالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے یہ نظریات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ عیسائی نہیں ہیں۔پوپ فرانسس نے میکسیکو سے ویٹی کن واپسی کے دورانطیارے میں موجود میڈیا کے نمائندوں سے کسی لگی لپٹی کے بغیر یہ کہا کہ ایک وہ شخص جو باہم جوڑنے کے بجائے کاٹنے یعنی پل بنانے کے بجائے صرف دیواریں کھڑی کرنے کی بات کرتا ہے وہ ہر گز مسیحی نہیں ہے۔ان کے اس بیان سے ارب پتی تاجر نے اپنے عقیدے کے حوالے سے پوپ کے خیالات پر ان کو برا بھلا کہا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کسی مذہبی شخصیت کا ان کے مذہبی عقیدے پر سوال اٹھانا شرمناک ہے۔ مجھے اپنے عیسائی ہونے پر فخر ہے اور صدر منتخب ہوا تو عیسائیت کی حفاظت کروں گا اور کسی کو اپنے مذہب پر حملہ یا اسے کمزور کرنے کی اجازت نہیں دوںگا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عہد کیا تھا کہ اگر وہ ملک کے صدر منتخب ہوئے تو وہ غیر قانونی طریقہ سے ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے امریکہ اور میکسیکو کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump not a christian pope francis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply