ٹرمپ نے جنرل ریمنڈمیک ماسٹر کو نیا قومی سلامتی مشیر مقررکر دیا

واشنگٹن:لیفٹیننٹ جنرل ہربرٹ ریمنڈ میک ماسٹر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نئے قومی سلامتی مشیر مقرر کئے گئے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ فوج میں وہ ہر کسی کے درمیان باعزت شخص ہیں اور ہم ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ان میں زبردست صلاحیت اور زبردست تجربہ ہے۔مسٹر میک ماسٹر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن کی جگہ لیں گے۔
فلن کو گزشتہ 13 فروری کو ہی قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ان پر نائب صدر مائیک پنس کو گمراہ کرنے کے الزام لگے تھے۔ میک ماسٹر ایک اعلی فوجی ماہراور اسٹریٹجک سوچ رکھنے والے شخص ہیں، لیکن ان کے انتخاب پر کچھ مبصرین نے تعجب کا اظہار کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump names gen hr mcmaster as new national security adviser in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply