دیوالی پر ٹرمپ کے ٹوئیٹ کے بعد لوگ ان کے پیچھے پڑ گئے، زبردست مذاق اڑایا

واشنگٹن: جہاںایک طرف دنیا بھر میں مقیم ہندوستانیوں نے گذشتہ ہفتہ دیوالی منائی وہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ہفتہ بعد وائٹ ہاؤس کے روز ویلٹ روم میں دیا جلا کر دیوالی منائی۔

یہاں تک تو کچھ حد تک قابل قبول تھا لیکن انہوں نے اس کے بعد جو ٹوئیٹ کیا اس کا سماجی رابطے کے ویب سائٹس اور ٹوئیٹر پر زبردست مذاق اڑایا گیا۔ @realDonaldTrump اکاؤنٹ سے دیوالی کے حوالے سے جو تہنیتی پیغام جاری ہوااس میں اس تہوار کو ”ایک تعطیل جو بودھ، سکھ اور جین لوگ مناتے ہیں“ کے طو ر پر بیان کیا گیا لیکن اس میں ہندوؤں کا دور دور تک کوئی ذکر نہیں تھا۔

اس ٹوئیٹ میں ایک ادھورا لنک تھا۔ اس ٹوئیٹ کے بعد جب ہر طرف سے حملے ہونے لگے اور مذاق اڑیا جانے لگا تو اسے تھوڑی ہی دیر بعد حذف بھی کردیا گیا۔

ایک نے جوابی ٹوئیٹ کیا کہ ”یہ غیر انسانی سی بات ہے کہ ٹرمپ اس بات سے وقف ہی نہیں ہیں کہ دیوالی ہندوؤں کا تہوار ہے۔ایک نے ٹوئیٹ کیا ”ایک ہفتہ کی تاخیر اور اس میں بھی ستیاناس کر دیا“پہلا ٹوئیٹ حذف کرنے کے بعدٹرمپ کی جانب سے دوسرا ٹوئیٹ کیا گیا جس میں مکمل لنک تو تھا لیکن ہندوؤں کا پھر بھی کہیںکوئی ذکر نہں تھا۔

ٹوئیٹ کا اصل متن یہ تھا”آج ہم دیوالی ، جسے امریکہ اور پوری دنیا میں بودھ، سکھ اور جینی لوگ مناتے ہیں اور تعطیل کرتے ہیں،منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ سیکڑوں لاکھ لوگ ایک نیا سال منانے اور چراغاں کرنے کے لیے اعزا و اقربا اور دوست احباب کے ساتھ اکٹھا ہوئے ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump forgets to mention hindus in diwali celebration tweet gets brutally trolled online in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment