ڈونالڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کر دیا

واشنگٹن:صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائرکٹر جیمس کومی کو برخاست کردیا۔ کومی کواچانک ہی ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹانے کے ٹرمپ کے اعلان نے سب کو حیران کردیا ۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کومی اب ایجنسی کی موثر قیادت کرنے کے لائق نہیں رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے کل کومی کو سونپے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ صدر چاہتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے کے اہم مشن “ میں عوام کا یقین اور اعتماد بحالکرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایف بی آئی کو نئی قیادت فراہم کریں ۔وائٹ ہاؤس نے نئے ڈائریکٹر کی تلاش شروع کر دی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی مکمل ہوجائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے حکام کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو اٹارنی جنرل جیف سیشن کی خصوصی سفارش کے بعدعہدے برطرف کیاگیا ہے۔کیونکہ انہوں نے سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی ای میلز کے حوالے سے سینیٹ میں غلط بیانی کی جس کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے جیمز کومی کو ایسے وقت میں عہدے سے برطرف کیا ہے کہ جب وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان مبینہ تعلقات کی تحقیقات کر رہے تھے۔ٹرمپ کے اس اقدام پرسیاسی حلقوں خاص طور پر ڈیموکریٹس میں یہ شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن روس کے حوالے سے ایف بی آئی کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

Title: donald trump fires fbi director james comey setting off us political storm | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply