ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مالدیپ پر ٹیلی فونی تبادلہ خیال کیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کر کے مالدیپ میں سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے جمہوری اداروں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کی اہمیت کا خاص طور پر بات کی۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر امریکہ اور وزیر اعظم مودی نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام اور ترک ایٹمی اسلحہ یقینی بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اپریل میںدونوں ممالک کے دفاعی اور سفارتی افسران کے درمیان 2+2وزارتی مذاکرات کے پیش نظردونوں رہنما سلامتی کے استحکام اور اقتصادی تعاون پر بھی متفق ہوئے۔صدر امریکہ نے وزیر اعظم مودی کو مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین کی جانب سے دوست ممالک مثلاًً چین ،پاکستان اور سعودی عرب کو بحرانی دور سے گذر رہے ملک کی تازہ صورت حال سے واقف کرانے کے لیے ان ممالک میں سفیر بھیجنے کے بعد کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump dials pm narendra modi discusses afghanistan maldives white house in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply