اورلینڈو خونریزی نے میری تصدیق کر دی:ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر کے عہدہ کے ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں خونریزی نے اسلامی انتہاپسندی کے حوالے سے ان کے خیالات و نظریات کو درست ثابت کر دیا ہے۔
اس واردات کے بعد ٹرمپ نے اور بھی زیادہ زور شور سے اپنے وعدے کو دوہرانا شروع کر دیا ہے کہ اگر وہ منتخب ہو گئے تو مسلمانوں کا امریکہ میںداخلہ بند کر دیں گے۔
اوبامہ نے اگرچہ اسے دہشت گردی اور منافرت کے حملہ سے تعبیر کیا ہے لیکن ہلاک مشتبہ کے محرکات کا سراغ لگانے کے لیے ایف بی آئی کی تحقیقات جاری ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ شب ہم جنس پرستوں کے ایک کلب پرایک امریکی مسلمان نے اندھادھند فائرنگ کرکے تقریباً50افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
اسلامی دہشت گردی پر اپنے افکار و نظریات میں درست ہونے پر ملنے والی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میں مبارکباد نہیں چاہتا۔ میں سختی اور نگرانی چاہتا ہوں۔
ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔انہوں نے صدر اوبامہ کے بارے میں اور زیادہ سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اوبامہ نے تو ”انقلابی اسلام“ لفظ تک استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔اور اسی بنیاد پر انہیں عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: donald trump crows he was right on islamist threat in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply