ٹرمپ نے ورجینیا تشدد میں سفید فام نسل پرست گروہوںکی مذمت کی: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن:امریکہ میں ورجینیا تشدد کے سلسلے میں تمام گروپوں کا نام نہ لئے جانے پر تنقید کا سامناکر رہے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دفاع میں وائٹ ہاؤس کی طرف سے کل کہا گیا کہ انہوں نے اس تشدد میں ملوث ’سفید فام نسل پرست‘ اور ’نو نازیت‘سمیت سبھی طرح کے گروہوں کی مذمت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ صدر نے کل جاری بیان میں مضبوطی سے تشدد، تعصب اور نفرت کی تمام شکلوں کی مذمت کی ہے جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ انہوں نے سفیدفام نسل پرست اور نو نازیت کی بھی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کل تمام شہریوں کو قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump condemns white supremacists says white house in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply