برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج پر ڈونالڈٹرمپ خوشی سے جھوم اٹھے

لندن: امریکہ میں عہدہ صدارت کے لیے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ یو کے پہنچ چکے ہیں اور وہاں انہوں نے یورپی یونین برطانیہ کے نکل جانے کے حق میں ہونے والی ووٹنگ پر زبردست خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں یو کے کے یورپی یونین سے نکل جانے پر بے انتہا خوشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا واقعہ رونما ہوا ہے۔ ریفرنڈم کایہ نتیجہ نہایت حیرت انگیز اور بڑا تاریخی ہے۔ ہم بہت خوش ہیں۔اس استفسار پر کہ برانیہ کے لوگوں نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے حق مین کیوں ووٹ دیا انہوں نے کہا کہ ”سرحدوں کے حالے سے لوگ ناراض ہیں ۔ پوری دنیا ناخوش ہے۔
کیونکہ” ہر کوئی “منھ اٹھائے ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ لوگ غیر ملکیوں کی آمد سے ناراض ہیں۔ لیکن ہم امریکہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور لازمی طور پر امریکہ میں بھی کچھ ایساہی رونما ہونے والا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump brexit vote is a great thing im very happy in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply