برطانوی وزیر اعظم مجھ پر نہیں اپنے یہاں کی اسلامی دہشت گردی پر توجہ مرکوز کریں:ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن: ڈونالڈ ٹرمپ نے مسلم مخالف پروپیگنڈہ پر برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کو علانیہ پھٹکار لگاکر بحر اوقیانوس پار اتحادیوں کے درمیان سفارتی تعلقات میں غیر معمولی کڑواہٹ گھو ل دی۔
ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں برطانوی وزیراعظم ٹیریزا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ پر نہیں بلکہ برطانیہ میں ہونے والی دہشت گردی پر توجہ دیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پیغام برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر چند ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے تھریسا سے کہا ہے کہ وہ اپنی توجہ برطانیہ میں بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کی جانب مرکوز کریں۔
واضح رہے کہ انتہائی دائیں بازو کی ایک برطانوی تنظیم کی طرف سے مسلمانوں کے بارے میں جاری کردہ تین اشتعال انگیز ویڈیوز کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کیا گیا تھا۔
اس پر برطانوی وزیر اعظم کے دفتر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کی جانب سے جواب دیا گیا کہ امریکی صدر کا ایسے اشتعال انگیز وڈیوز کو ری ٹوئٹ کرنا نہایت غیر اخلاقی اور غلط فعل ہے۔خیال رہے کہ ان ویڈیوز میں مبینہ طور پر مسلمان افراد کو تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Title: donald trump attacks british pm theresa may over her criticism of his far right retweets in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply