نومنتخب صدر ٹرمپ نے دستاویزات کے افشا کو فرضی خبر بتایا

نیویارک: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے پاس ان کے خلاف متنازعہ دستاویزات ہونے کے لئے اپنے ہی ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ یہ نازی جرمنی میں رہنے جیسا ہے۔ امریکہ کے 45 ویں صدر کے طور پر حلف برداری کرنے سے9 دن پہلے کی گئی پریس کانفرنس میں انہوں نے اس دستاویز کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا جس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ روسی حکام کے پاس ٹرمپ سے متعلق دستاویز ہے۔ پریس کانفرنس میں ہی ٹرمپ نے پہلی بار یہ تسلیم کیا کہ صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی ہیکنگ میں شاید روس کا ہاتھ تھا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ چین یا کسی اور کا بھی ہاتھ ہو سکتا ہے۔ روس کے پاس ان کے خلاف حساس اطلاعات ہونے سے متعلق الزامات کے سلسلے میں ، منتخب صدر نے کہا کہ یہ فرضی خبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جعلی دستاویز ہے اور ایسا کبھی نہیں ہوایف بی آئی اور سی آئی اے سمیت امریکہ کی اہم انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ٹرمپ اور سبکدوش ہونے والے صدر براک اوباما کے سامنے گزشتہ ہفتے، 2016 میں ہوئے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت پر ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں ان الزامات کا ذکر تھا۔ مسٹر ٹرمپ نے خفیہ اطلاعات کے لیک ہونے پر روس کے ہاتھ ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ باہمی رشتوں کو خراب کرنے کی سازش ہے۔مسٹر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا انتظامیہ 90 دنوں کے اندر ہیکنگ معاملے کا سارا سچ سامنے لے آئے گا۔ ہیکنگ کے علاوہ انہوں نے امریکہ میں روزگار بڑھانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا، ”ہمیں دواسازی کمپنیوں کے لئے نئے بولی عمل کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ساتھ بہت اچھے لوگ جڑ رہے ہیں۔ ہم بہت اچھا کرنے والے ہیں۔ہم اسے لے کر بہت پرجوش ہیں۔ میں روزگار کے بہت زیادہ مواقع پیدا کروں گا۔“

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump attacks alleged russian dossier as fake news in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply