ٹرمپ سخت حفاظتی بندوبست میں سعودی عرب سے اسرائیل پہنچے

ریاض:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دوروزہ دورے کے بعد اسرائیل فلسطین امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے آج سہ پہر اسرائیل پہنچ گئے جہاں وہ یروشلم اور مغربی کنار ے کا دورہ کریں گے۔ دوروزہ دورے کے دوران صدر ٹرمپ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اور فلسطین کے صدر محمود عباس سے الگ الگ ملاقات کریں گے اور وہاں کے مقدس مقامات پر بھی جائیں گے۔ پیر کے روز وہ دیوار گریہ اور کلیسائے مقبرہ مقدس جاکر عبادت کریں گے۔
صدر کی حیثیت سے یہ انکا پہلا غیرملکی دورہ ہے جو9 دنوں کا ہے۔ جس کا آغاز انہوں نے اسلامی ملک سعودی عرب سے کیا اور اب وہصہیونی ریاست اسرائیل اور عیسائی ریاست ویٹی کن بھی جائیں گے۔صدر نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ کو ہی حتمی راستہ بتایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملہ کو فریقین پر چھوڑنے کو ترجیح دیں گے کہ وہ خود باہم گفتگو سے اس کا تصفیہ کریں۔تل ابیب پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس ہم آہنگی، خوشحالی اور امن کے دور میں امریکہ اور اسرائیل مل جل کر کام کر سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump arrives in israel amid tight security in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply