ایران جوہری معاہدے کا احترام کر رہا ہے: ٹرمپ کا اعتراف

واشنگٹن: امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران دنیا کی سپر پاور طاقتوں کے ساتھ کئے گئے جوہری معاہدے کی پابندی کر رہا ہے لیکن اس کی سرگرمیاں اب بھی خطرناک معلوم ہوتی ہیں۔ امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے بارے میں دوسری بار اس طرح کا بیان دیا ہے کہ وہ اس معاہدے پر عمل کر رہا ہے، تاہم انہوں نے 2016 میں صدارتی انتخابی مہم میں ایران کے ساتھ کئے گئے معاہدے ?و اب تک کا سب سے بد ترمعاہدہ قرار دیا تھا۔
ڈونالڈ انتظامیہ کے حکام نے کل صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے سلسلے میں اس کے خلاف نئی پابندیوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ یہ بھی خیا کیا جا رہا ہے کہ ایران کی سرگرمیاں علاقائی کشیدگی کو فروغ دے رہی ہیں۔ نئے امریکی قانون کے تحت محکمہ خارجہ کو ایران کی جانب سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں سنیٹ کو ہر 90 دنوں میں مطلع کرنا ہوتا ہے۔ سنیٹ کو اس بارے میں مطلع کرنے کی ڈیڈ لائن کل تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump admits iran is complying with nuclear deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply