چٹان ہٹائی جا سکتی ہے چینی فوج کو ڈوکلم سے نہیں ڈھکیلا جا سکتا: چین کی ہندوستان کو دھمکی

بیجنگ : چینی حکومت کے بعد اب چین کی فوج نے ہندوستان کو دھمکی دی ہے کہ ڈوکلم علاقہ کے حوالے سے ہندوستان کسی وہم میں نہ رہے اور اگر اس نے وہاں سے اپنی فوجیں نہیں ہٹائیںتو چین وہاں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اور اضافہ کردے گا۔ پیر کے روز چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو قیان نے کہا ہے کہ ڈوکلم علاقہ کے دفاع کے لیے چین کی صلاحیت کے بارے میں ہندوستان کسی خام خیالی میں نہ رہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان عملی اقدامات کرے اور اپنی غلطی سدھارے،اشتعال انگیزی بند کرے اور خطہ میں امن وسکون برقرار رکھنے کے لیے سرحد پر چین سے فاصلہ پر رہے۔قیان کا یہ تبصرہ سکم کے ڈوکلم علاقہ میں ہندوستانی اور چینی فوجوں میں تعطل کے درمیان آیا ہے۔ قیان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات خطہ سے ہندوستانی فوج کی واپسی سے مشروط ہیں۔
ہندوستانی حکام کے مطابق دونوں ملکوں کے 300فوجی ڈوکلمسے 150میٹر کے فاصلہ پر تعینات ہیں۔قیان نے دھمکی آمیز انداز مین کہا کہ چٹان اپنی جگہ سے ہل سکتی ہے لیکن پیپلز لبریشن آرمی کو اپنی جگہ سے نہیں کھسکایا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اقتدار اعلیٰ اور علاقہ کی حفاظت کے لیے چینی صلاحیت میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Doklam standoff china warns india against harbouring illusions says be practical in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply