لندن میں لال مسجد واقعہ پر دستاویزی فلم کا پریمیئم

لندن: یہاں پاکستان کی لال مسجد پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم کا پریمیئم ہوا جس میں مسجد ھٰذاکے امام و خطیب مولانا عبد العزیز غازی کو بہت نمایاں کر کے پیش کیا گیا ہے۔ پانچ سال کے حالات پر محیط اس فلم میں مولانا عزیز اور طلبا کے طویل انٹرویو دکھائے گئے ہیں۔اس میں عام مسلمانوں نے 2007میںلال مسجد کے محاصرے سے پہلے، اس کے دوران اور بعد کے حالات کا نقشہ کھینچا ہے۔
مولانا عزیز نے برقعہ اوڑھ کر مسجد سے فرار ہونے کے اپنے عمل کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ مسجد میں موجود طلبا ان کی خاطر اپنی جان قربان کر دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ فرار نہ ہوئے ہوتے تو مزید افراد ہلاک ہوتے۔انہوں نے کہا کہ اس حملہ میں ان کے بھائی عبد الرشید غازی مارے گئے، ان کا 20سالہ اکلوتا بیٹا حسن ، ان کی والدہ اور ایک چچا زاد بھائی بھی ہلاک ہو چکے تھے۔
انہوںنے کہا کہ برقعہ پہن کر نکلنے کے بعد وہ قید میں ڈال دیے گئے۔ان کا ایک ہمدرد پولس اہلکار ان کے پاس آیا اور ان کے بیٹے کو بحفاظت باہر نکال کر لانے کی پیش کش کی لیکن انہوں نے اس کی پیش کش ٹھکرا دی۔انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ 2014میں پشاور اسکول پر حملے پر انہیں کافی صدمہ ہوا لیکن یہ آنکھ کے بدلے آنکھ کا معاملہ تھا ۔اگر کوئی کسی کو ہلاک کرتا ہے تو یقیناً اس کا ردعمل ہوگا۔
انہوںنے کہا انہیں افسوس ہے کہ وہ فی سبیل اللہ شہید نہیں ہوئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ لال مسجد پر فوجی چڑھائی سے پہلے پاکستان میں مکمل امن و امان تھا۔مولانا عبد العزیز نے یہ کہتے ہوئے کہ 1947سے اب تک یکے بعد دیگر بر سر اقتدار آنے والی تمام فوجی و غیر فوجی حکومتیں ناکام رہی ہیں مزید کہا کہ ان کے معتقدین اپنے ان نظریات سے کبھی رو گردانی نہیں کریں گے کہ پاکستان میں نفاذ شریعت و اقامت دین ہی امن کا ضامن ہے۔
اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں اپنا نظریہ بدلنے پر مجبور کردے گا تو اس کی بھول ہے۔فلم میں دیوار پھلانگ کر بھاگنے والی ایک لڑکی اور ایک اس لڑکے کی جس نے مولانا عبد العزیز کا ساتھ چھوڑ کر گھر واپس آجانے کی اپنے والد کی التجا ٹھکرا دی تھی داستان بھی پیش کی گئی ہے۔ عام مسلمانوں میں قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر پرویز ہود بوائے نے پاکستان پر مدرسہ نظام کے اثرات کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہمیں اپنا نظام تعلیم بدلنا ہوگا وگرنہ ہم تشدد کے ماحول میں جیتے رہیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Documentary on lal masjid issue premiered in london in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply