شمالی کوریا ہمارے صبر کا امتحان نہ لے: صدر امریکہ ٹرمپ

سیول:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اون کو زبردست انتباہ دیا ہے کہ وہ جو اسلحہ بنا رہاہے یا حاصل کر رہا ہے اس سے وہ آپ کو محفوظ نہیں بنا رہے بلکہ آپ کی حکومت کو سنگین خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران سیول میں جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا امریکا کے ضبط کا امتحان نہ لے جبکہ جوہری ہتھیاروں کو غلط ہاتھوں میں نہیں دیکھ سکتے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو سخت الفاظ میں متنبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ان کے صبر کا امتحان نہ لیں۔ اور نہ ہی ہمارے بارے میں غلط اندازہ نہ لگائیں،ہمیں مت آزمائیں۔
امریکی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور دھمکیوں کو دنیا کے امن کے لئے سنجیدہ خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری آواز مہذب دنیا کی پرامن آواز ہے دنیا میں دیرپا امن قائم کرنے کے لئے عالمی طاقتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر فوجی گروہ نے حکومت کی جس کا خبطی عقیدہ تھا کہ رہنما کی قسمت ہے کہ وہ سب سے بڑے محافظ کے طور پر فتح کیے گئے جزیرہ نما کوریا اور غلام بنائے گئے لوگوں پر حکومت کرے۔ انھوں نے پیانگ یانگ کو خبردار کیا کہ ہو سکتا ہے کہ اس نے ماضی میں درگزر کو امریکہ کی کمزوری سمجھا ہو لیکن اب ایک مختلف امریکی انتظامیہ ہے ۔لہٰذا مسٹر جونگ ذرا سنبھل کر رہیں۔اور ہمیں کسی بھی طور پر کم نہ آنکیں۔

Title: do not try us trump tells north korea | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply