ڈونالڈٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر مایوس نہ ہوں : برطانوی وزیر خارجہ

بلغراد: برطانیہ کے وزیرخارجہ بورس جانسن نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تئیں اپنی تلخیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے منتخب ہونے سے کافی اقتصادی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
اس لئے یوروپ کے لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسٹر جانسن نے کل سربیا کے وزیر اعظم الیکزنڈرووکک نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ میں احترام کے ساتھ اپنے یوروپی دوستوں ساتھیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہی وہ وقت ہے جب ہم ان کے انتخابات کے بارے میں بربادی کے اندیشے سے باہر نکلے ہیں۔
آخرکاروہ سمجھوتوں کو انجام دینے والے انسان ہیں اور وہ برطانیہ کے ساتھ آزاد تجارتی سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ محترمہ ہلیری کلنٹن کے خلاف مسٹر ٹرمپ کی جیت سے فرانس ، نیدرلینڈ اور آسٹریلیا کے کچھ شدت پسند بایاں بازو کے لیڈروں کو کافی خوشی ہوئی ہے۔
جبکہ اصل دھارے کے سیاستدانوں کو یہ خدشات لاحق ہیں کہ وہ عوام مخالف اور انتظامیہ کے مخالف نظریہ کے حامل شخص ہوسکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Do not disappointed by trumps win says british foreign minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply