ملیشیائی طیارہ ہائی جیک یا تباہ ہونے سے بال بال بچا، ملبورن ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ

کوالالمپور / سڈنی:آسٹریلیا کے ملبورن سے ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور جا نے والے ملیشیائی ایئر لائن کے ایک طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیتے ہوئے طیارے کے کاک پٹ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک مشتبہ شخص پرمسافروں نے قابو پا لیا ۔جس کے بعد طیارہ کی ملبورن ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کراکے اسے خالی کرایا گیا۔ ایک عینی شاہد نے خبر رساں ایجنسی رائٹر کو بتایا کہ گزشتہ روز جہاز ایم -128 میں کچھ مسافروں اور عملہ نے ہوائی جہاز کے نیچے اترنے تک ایک شخص کو ہوائی جہاز کے سیٹ بیلٹ سے باندھ کر سیٹ پر بٹھایا ہوا دیکھا تھا۔
ملیشیائی ایئر لائن نے بعد میں بتایا کہ طیارے کی محفوظ لینڈنگ ہو گئی اور اس شخص کو ہوائی اڈے کے سکیورٹی نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ معاملہ دہشت گردی سے متعلق نہیں ہے اور وہ شاید 25 سالہ آسٹریلیائی شہری ہے اور اسے حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں آسٹریلیا ئی پولس کے ایک افسر مائیکل گوڈے نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ دہشت گردی سے الگ معاملہ ہے اور ابھی تک کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ وہ شخص ذہنی طور پر بیمار ہے۔.طیارے پر سوار ایک مسافر عارف چودھری نے رائٹر کو بتایا کہ پرواز کے تیس منٹ بعد ایک شخص نے عملہ کی ایک خاتون پر حملہ کر دیا اور اس نے لوگوں سے مدد مانگی۔ اس نے بتایا کہ چند مسافر وں اور عملے کے ارکان نے اس شخص کو پکڑ لیا اور اس کو ہوائی جہاز کی سیٹ پر بیٹھا کر سیٹ بیلٹ سے اس کے ہاتھ باندھ د یئے۔
اس نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں۔ ہوائی جہاز میں اور بھی خراب صورتحال پیدا ہو سکتی تھی۔ ہوائی جہاز کی لینڈنگکے بعد مسلح سکیورٹی اہلکار طیارے میں آئے اور اسے حراست میں لے کر دیگر مسافروں کو ہوائی جہاز سے اتار دیا۔ دوسری جانب ملیشیا ئی ایئر لائن نے کہا ہے کہ طیارے کا کسی بھی وقت اغوا نہیں کیا گیا تھا۔ ایئر لائن نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ فلائٹ نمبر ایم ایچ 128 کو ایک شخص کے زبردستی کاک پیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کے بعد ملبورن کے ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ اس واقعہ کی وجہ سے ملبورن کےہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا تھا لیکن کچھ دیر بعد اسے دوبارہ کھول دیا گیا۔ خیال ر ہے کہ اس سے پہلے سال 2014 میں ملیشیائی ایئر لائن کا طیارہ ایم ایچ 370 لاپتہ ہوگیا تھا اور طیارے پرسوار 239 افرادکا کوئی سراغ نہیں مل پایا تھا۔ یہ ہوائی جہاز کوالالمپور سے بیجنگ جا رہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Disruptive passenger grounds flight after storming cockpit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply