شمالی کوریا کو سفارتی کوششوں سے ہی منایا جا سکتا ہے: چین

بیجنگ:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے شمالی کوریا سے سفارتی سطح پر تبادلہ خیال کے لیے اپنے ملک کی کوششیں ناکام ہونے کے باوجود اس معاملہ کو حل کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی وکالت کی ہے۔ مسٹر یی نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے تمام فریقوں کو ایک ساتھ مل کر اس کا پرامن طریقے سے حل نکالنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل صرف سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی ماہ شمالی کوریا نے کئی چینی سفارت کاروں بشمول ملک کے وزیر خارجہ کی شمالی کوریائی ہم منصبوں سے ملاقات کی درخواستوں کو در خور اعتنا نہیں سمجھا اور اس کا جواب تک نہیں دیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا اپنے نیوکلیائی میزائل پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے اور تسلسل کے ساتھ میزائل کا تجربہ کررہا ہے۔ ابھی حال ہی میں شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سمپو کے قریب ایک میزائل تجربہ کیا تھا جو کہ ناکام رہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Diplomatic pressure must be exerted on n korea says chinese fm in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply