ڈینا پاویل ٹرمپ کی نائب قومی سلامتی مشیر ہوں گی

واشنگٹن: قومی سلامتی کونسل اور انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈ ونالڈ ٹرمپ کی سینئر اقتصادی مشیر ڈینا پاویل اب نائب قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر بھی فرائض انجام دیں گی۔
اپنے نئے کردار میں توقع ہے کہ پاویل قومی سلامتی مشیر ایچ آر میکماسٹر کے ساتھ مل کر کام کریں گی اور طویل میعادی امور پر توجہ مرکوز رکھیں گی۔اس امر کی بھی توقع ہے کہ وہ بین ادارے پالیسی عمل کی راہیں متعین کرنے میں وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن، سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس کی معاونت کریں گی۔
میکماسٹر کے پاویل سے گہرے روبط ہیں اور انہوں نے ہی انہیں اس پر آمادہ کیاتھا کہ سابق صدر جارج بش کی انتظامیہ میں کام کر نے کا تجربہ ہونے کے باعث یہ نئی ذمہ داری بھی سنبھال لیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dina powell to be named trumps deputy national security adviser in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply