وزیر اعظم نیپال کے دو خصوصی ایلچی ہندستان وچین کا دورہ کریں گے

کٹھمنڈو:نیپال کے نائب وزیراعظم و وزیرداخلہ بیمالیندرا نیدھی اور نائب وزیئر اعظم دوئم و وزیر خزانہ بہادر مہارا بالترتیب ہندستان اور چین کا دورہ کریں گے۔
نیپالی حکومت کی کابینہ نے کل اپنی میٹنگ میں وملیندر ندھی کو ہندستان اور مہارا کو چین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دونوں وزیر اعظم پشپ کمل دہال کے خصوصی ایلچی کے طور پر دونوں ملکوں کا دورہ کریں گے۔
حکومت نیپال نے اپنے دونوں اہم پڑوسی ملکوں میں اپنے وزراکو بھیجنے کا فیصلہ ان کے ساتھ باہمی رشتوں کو خوشگوار رکھنے کے مقصد سے کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deputy prime ministers of nepal to visit india and china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply