ٹرمپ معاونین اور روس میں رابطہ کی ہمہ پہلوجانچ کرائی جائے۔ ڈیموکریٹ

واشنگٹن: امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈروں نے ریپلکن پارٹی کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے معاونین اور روس کے درمیان رابطہ کا پتہ لگانے کے لئے معتبر اور ہمہ پہلو تحقیقات کر انے کا مطالبہ کیاہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر چارلس سومیر نے کہا ” ہم نے بہت باریکیسے ان معاملوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
اگر خفیہ جانچ ایجنسی سچ کے سامنے لانے کے لئے کام نہیں کرے گی تو ہم حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے کسی دوسرے متبادل کا استعمال کریں گے۔ کیونکہ سچ کو جاننا بے حد ضروری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے آج ایک پریس کانفرنس میں اپنے معاونوں اور روس کے درمیان تعلقات کے بارے میں سارے تنازعات کو خارج کرتے ہوئے تنازعہ کو بڑھاوا دینے کے لئے میڈیا کو قصوروار ٹہرایا تھا۔ انہوں نے اس تمام تنازعہ کو گھپلہ اور چال بتایا ہے۔

Title: democrats press for trump russia probes on all fronts | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply