ڈیموکریٹس کاامریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کے استعفیٰ کا مطالبہ

واشنگٹن:کانگرس کے ڈیموکریٹک ارکان نے امریکہ کے اٹارنی جنرل جیف سیشنز سے کہا ہے کہ نومبر کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق ہونے والی تحقیقات سے یا تو وہ خود کو الگ کر لیں یا مستعفی ہو جائیں۔ یہ مطالبہ ان خبروں کے بعد کیا گیا کہ جیف سیشنز نے امریکہ میں روس کے سفیر سے ملاقاتیں کی تھیں۔
سیشنز نے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تھی اور انہوں نے امریکی سینیٹ کا رکن ہوتے ہوئے انتخابی مہم کے لیے ٹرمپ کے مشیر کے طور پر خدمات بھی انجام دیں۔ امریکی محکمہ انصاف کے سربراہ کے طور پر نامزد ہونے کے بعد جنوری میں اپنی توثیق سے متعلق ہونے والی سماعت کے دوران سیشنز نے ایک سوال کے جواب کہا تھا کہ صدارتی انتخابی مہم کے دوران ایک یا دو بار یہ کہا گیا تھا کہ میں نے کسی کی نمائندگی کی تھی، لیکن میرا روس کے کسی عہدیدار کے ساتھ کسی طرح، کسی طرح کا بھی رابطہ نہیں تھا۔‘ گزشتہ سال جولائی میں سیشنز نے ریپبلکن نیشنل کنونشن کی ایک تقریب کے موقع پر روسی سفیر سرگئی کسلیاک سے ملاقات کی تھی اور دوبارہ انہوں نے کپٹل ہل میں اپنے دفتر میں ان سے ملاقات کی تھی۔
محکمہ انصاف کی ترجمان سارہ سگر فلورس نے کہا کہ سیشنز نے اپنی توثیق کے دوران حلف پر دیے گئے بیان میں ’قطعی طور پر کوئی غلط بات نہیں ہے۔‘ ’سماعت کے دوران (صدراتی انتخاب کی) مہم کے دوران ٹرمپ اور روس کے درمیان رابطہ کے بارے میں پوچھا گیا تھا نا کہ ان ملاقاتوں کے بارے میں جو انھوں نے بطور سینیٹر اور آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن کے طور پر کی تھیں۔‘ سیشنز کی طرف سے بعد ازاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے ’کبھی بھی انتخابی مہم کے حوالے سے بات کرنے کے لیے کسی بھی روسی عہدیدار سے ملاقات نہیں کی تھی۔
امریکی انٹیلی جنس ادارے کے جائزوں میں یہ بات سامنے آئی کہ روس نے امریکہ کے انتخاب میں ہیکنگ حملے کیے جن کا مقصد مبینہ طور پر انتخاب میں ہلیری کے مقابلے میں ٹرمپ کو فائدہ پہنچانا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Democrats demand attorney general jeff sessions resign in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply