دیر الزور جیت کر شامی فوج نے ثابت کر دیا کہ وہ جنگ جیت رہی ہے اور آخری فتح اسی کی ہو گی

دمشق: شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کی شکست فاش اور شدید ناکامی کے ایک نئے دور کا اس وقت آغاز ہو گیا جب شامی فوج اور اتحادی افواج اس کے دہشت گردوں کو بری طرح پسپا کرکے تین سال سے جاری دیرالزور شہر کا محاصرہ توڑتے ہوئے شہر میں داخل ہو گئیں۔ شامی فوج کی اس کامیابی کے بعد شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے شکست اور ناکامی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ شامی صدر بشار اسد نے شامی فوج کی اس کامیابی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شامی فوج کی بہادری اور استقامت کی تعریف کی ہے۔سیاسی تجزیہ نگاروں نے بھی شامی فوج کی پیشقدمی کو خطے میں قائم مزاحمتی محاذ کی اہم ترین کامیابی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اسلامی ممالک سے جلد دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ داعش دیرالزور سے نکلنے والے تیل سے اپنے اخراجات پورے کرتا تھا جبکہ اب شامی فوج کے شہر میں داخل ہونے کے بعد دہشت گردوں کو مالی اور جانی حوالے سے شدید نقصان کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ دیرالزور میں شامی فوج کی کامیابی ایک ایسی اسٹرٹیجک کامیابی ہے جو شام میں داعش کے خاتمے اور آستانہ مذاکرات کے اگلے دور میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے کا ثابت ہوگی۔اس کامیابی سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی کہ شامی فوج جنگ جیت رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deir ez zor it has become clear that syrian army is winning the war in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply