شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت سے امریکہ کو زبردست خطرہ: ایش کارٹر

واشنگٹن:امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے شمالی کوریا کی ایٹمی ہتھیار کی صلاحیت اور اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو امریکہ کے لئے بڑاخطرہ قرار دیا ہے۔
مسٹر کارٹر نے این بی سی ٹی وی چینل پر ’میٹ دی پریس‘پروگرام میں یہ بات کہی۔ مسٹر کارٹر نے کہا کہ امریکہ اپنے علاقے میں آ نے وا لےکسی بھی شمالی کوریا کے میزائل کو تباہ کرنے کے قابل ہے۔
مسٹر کارٹر نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے علاقوں کی طرف آنے والی کسی بھی شمالی کوریا کے میزائل کو تباہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Defense secretary north koreas weapons capabilities a serious threat in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply