فلوریڈا کے نائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ میں2ہلاک 16زخمی

فورٹ مئیرز: مقامی محکمہ پولس کے مطابق پیر کو علی الصباح ایک نائٹ کلب میں بندوق برداروں کی اندھا دھند فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ لی کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے لیفٹننٹ جم مولیگان نے بتایا کہ یہ واردات ایوان ایونیو میں واقع کلب بلیو نام کے نائٹ کلب میں ہوئی جس میں 18افراد کو گولی لگی جن میں سے دو کی موت ہو گئی۔
حکام کے مطابق اس فائرنگ کے حوالے سے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔پولس نے بتایا کہ یہ فائرنگ کلب بلیو کے پارکنگ علاقہ میں ہوئی۔
شرف کے دفتر سے اس کا بھی علم ہوا کہ جس وقت یہ فائرنگ ہوئی تو کلب بلو میں ”ٹین پارٹی“ (نوجوانوں کی پارٹی) ہو رہی تھی۔ہلاک اور زخمیوں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولس نے کہا کہ اس واردات کا محرک کیا تھا اس کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deaths as multiple people shot in florida nightclub in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply