میکسیکوآتش بازی دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد 35ہوگئی

میکسیکو سٹی:میکسیکو کے مشہور آتش بازی کے بازار میں کل کے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔تاہم ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی دو افراد کی آج موت ہو گئی جس سے دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ دھماکہ منگل کی شام دارالحکومت سے 32 کلومیٹر شمال میں ٹلٹیپیک کے سان پابلٹو کے کریکر مارکیٹ میں ہوا تھا۔میکسیکو کی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس وقت مارکیٹ میں دھماکہ ہوا وہاں تین سو ٹن آتش بازی کا سامان موجود تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دس سال میں یہاں کے آتش بازی کی مارکیٹ میں تین بار دھماکے ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll rises to 35 mexico fireworks market fire in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply