امریکی ریاست لوسیانا میں سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد 13 ہو گئی

بیٹن روج: امریکہ کے لوسیانا صوبے میں آئے غیرمعمولی سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تیرہ ہو گئی ہے جبکہ تقریبا تیس ہزار لوگوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ نکالا گیا ہے۔
لوسیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈس نے آج کہا کہ سیلاب سے چالیس ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے تاہم جنوبی لوسیانا کے کچھ علاقوں میں پانی کم ہوا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں پانی بڑھ رہا ہے۔
سیلاب کی وجہ سے کچھ علاقوں میں پانی غیر متوقع طور سے کافی بڑھ گیا ہے۔ وہیں قومی محکمہ موسمیات نے پھر سے سیلاب کی وارننگ دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نمی اور کم دباؤ کی وجہ سے اس علاقے میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: death toll rises to 13 in historic louisiana flooding in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply