جاپان میں سیلاب و مٹی کے تودے گرنے سے11 ہلاک 22 لاپتہ

فوکووکا:جاپان کے کیوشو میں تیز بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے آج 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور 80 ہزار لوگ بے گھر ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور اس کی وجہ سے زمین کھسکنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ زمین کھسکنے سے ملبہ تیزی کے ساتھ بہہ رہا ہے، جس کی وجہ سے امدادی کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کیوشو جزائر کے جنوب مغرب علاقے میں واقع فوکوکا کے ایک حصے میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے لے کر کل آدھی رات تک 593 ملی میٹر بارش ہوئی۔ یہ جولائی میں ہونے والی عام بارش سے زیادہ ہے۔ کیوشو کے شمالی علاقوں میں تیز بارش جاری ہے۔
حکام نے بتایا بارش کی وجہ سے11 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 22 دیگر لاپتہ ہیں۔ ہزاروں لوگوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا جن میں سے 40 ہزار لوگوں کو تیز بارش کے درمیان محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ ہزاروں دوسرے لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll rises to 11 as heavy rain continues in kyushu in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply