یمن میں ہیضہ سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر180ہو گئی

عدن:جنگ زدہ ملک یمن میں ہیضہ کی وبا پھیلتی ہی جا رہی ہے اور گذشتہ 27 اپریل سے اب تک اس مرض میں مبتلا ہو کر180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مریضوں، زخمیوں اور جنگی قیدیوں کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی ایجنسی ریڈ کراس کے مطابق یہ وبا تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اور گذشتہ 27 اپریل سے اب تک تقریبا 180 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے یمن کی صحت کی وزارت نے بھی بتایا تھا کہ دارالحکومت صنعا میں اس بیماری کے شکار 115 لوگ مارے جا چکے ہیں۔
ریڈ کراس کے ڈومینک تھلیارٹ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ ملک یمن میں اب بھی 11 ہزار سے زائد ہیضہ کے مشتبہ مریض ہیں۔ حکام نے ایک دن قبل صنعا میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور اس بیماری کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی تھی۔صنعا میں مسلح حوثیوں کا، جو ایران کی پشت پناہی سے مغرب کے حمایت یافتہ سعودی عرب قیادت والے اتحاد سے بر سرپیکار ہیں،کنٹرول ہے ۔صنعا میں صرف چند اسپتال میں ابھی علاج معالجہ ہو رہا ہے اور دو تہائی آبادی کوپینے کے صاف مہیا نہیں ہے۔

Title: death toll reaches 180 due to cholera in yemen | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply