مصر میں فیری پلٹنے سے مرنے والوں کی تعداد202ہوگئی

قاہرہ: (رائٹر) مصر کے ساحل پر 600 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک فیری کے پلٹ جانے کے بعد کل آٹھ اور لاشوں کو نکالا گیا جس سے مرنے والوں کی تعداد 202 ہو گئی ہے۔
ایمبولینس ذرائع کے مطابق بحیرہ روم سے آٹھ لاشوں کو نکالا گیا جس سے اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 202 ہو گئی ہے۔ یہ کشتی 21 ستمبر کو بحیرہ روم میں شمالی صوبے بیرا میں برج راشد کے پاس ڈوب گئی تھی۔ راحت اور بچاؤکارکنان اور ماہی گیروں نے بتایا کہ انہوں نے کم از کم 169 لوگوں کو بچایا ہے۔اس کشتی پر مصر، سوڈان، افریقی ملک اریٹیریا اور صومالیہ کے پناہ گزین سوار تھے۔
بہیرا کے گورنر نے کہا کہ لاشوں کی تلاش کی جا رہی ہے اور 20سے زیادہ اور لاشوں کے سمندر میں ہونے کا خدشہ ہے۔ دی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (ا?ئی او ایم ) نے کہا کہ تقریباً 300افراد اس کشتی میں سوار تھے۔تاہم مصر کے سیکورٹی ذرائع نے ابتدامیں کہا تھاکہ کشتی پر 600 مہاجر سوار تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll in migrant shipwreck off egypt rises to 202 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply