انڈونیشیا کے زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد 102ہو گئی

جکارتہ:انڈونیشیا کے شمالی سماما جزیرے کے آچے صوبے میں کل آئے زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد 102اور زخمیوں کی 700تک پہنچ گئی ہے۔زخمیوں کا علاج عارضی کیمپ میں چل رہاہے۔ راحت اور بچاو¿ کاموں میں 1000ملازمین کو لگایا گیا ہے۔ملبے کو ہٹانے اور لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔یہ اطلاع ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے دی ہے۔ راحت اور بچاو¿ عملہ آج جمعرات کو زلزلے سے تباہ بازارکے ملبے کو ہٹانے کا کام میں لگا ہےجہاں پانچ لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔پانچوں افراد شادی میں شامل ہونے کےلئے آئے تھے اور بازار میں ہی رک گئے تھے۔صوبائی دارالحکومت بودا اسہ کی آبادی ایک لاکھ 40ہزار ہے۔ یہاں زلزلے کا سب زیادہ اثر ہوا ہے۔ابتدائی اندازے کے مطابق زلزلے کا سب سے زیادہ اثر ایک منزلہ عمارتوں پر پڑاہے جو بڑی تعداد میں منہدم ہوئی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll in indonesia earthquake crosses 100 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply