ایتھوپیا میں کچرے کے تودے کی زد میں آنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 65 ہوگئی

عدیس ابابا: مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا کے مضافاتی علاقے میں کوڑے کرکٹ کا ایکڈھیر، جس نے ایک پہاڑی تودے کی شکل اختیار کر لی تھی کھسک کر نیچے بنی جھگیوں پر گر گیا جس میں65سے زائد افراد دب کر ہلاک اور متعدد دیگر لاپتہ ہو گئے۔ ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ جس وقت کوڑے کا یہ ڈھیر اپنی جگہ سے کھسکا تو نیچے تقریباً140افراد تھے۔۔
کئی ٹن کوڑے کرکٹ کے نیچے کئی عارضی گھر بھی دب گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں گزشتہ 5 دہائی سے بھی زیادہ عرصے سےعدیس ابابا کا کچرا پھینکا جا رہا ہے۔جس نے جمع ہوتے ہوتے ایک پہاڑ کی شکل اختیار کر لی اور اس کے دامن میں لوگوں نے عارضی جھگیاں ڈال کر بود وباش اختیار کر لی تھی۔
لوگوں نے ایک شخص کو عالم دیوانگی میں” میرے بچے ،میرے بچے، میری چھوٹی بیٹی “ چیختے ہوئے ملبہ ہٹاتے دیکھا۔پڑوسیون نے بتایا کہ اس شخص کی بیوی اور چار بچے لاپتہ ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll in ethiopian garbage dump landslide rises to 65 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply