ترکی میں عمارت گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 21ہو گئی

استنبول: یہاں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 21ہو گئی۔اس حادثہ کی روشنی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ اس سانحہ سے حکام کو سبق لینا چاہئے۔

واضح ہو کہ شہر کے ایشائی حصہ میں کرتال علاقہ میں ایک8منزلہ بلاک منہدم ہو گیا تھا ۔لیکن اس حادثہ کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

اردوغان نے سنیچر کے روز جائے حادثہ کا معائنہ کیااور کہا کہ اس سانحہ میں حکام کے لیے بہت بڑا سبق ہے ۔

اور ہم ضروری اقدامات کریں گے۔وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمارت ڈہنے سے ہلاک شدگان کی تعدا بڑھ کر 21ہو گئی اور 14دیگر زخمی ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll from turkey building collapse rises to 21 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment