شام میں اتوار کو ہوئے بم دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر67ہو گئی

دمشق: شام میں ایک ریسکیو گروپ کے مطابق اتوار کو ملک کے شمال مغرب میں باغیوں کے زیر تسلط شہر میں ہونے والے دھماکے میں، جس میں شہر کی دو عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں ،ہلاک شدگان کی تعداد اس وقت بڑھ کر 67ہو گئی جب پیر کی صبح مزید32لاشیں ملیں۔

سیریا سول ڈیفنس نے، جنہیں سفید ہیلمٹ پوش بھی کہا جاتا ہے، کہا کہ ریسکیو ٹیم کے رضا کار پیر کو بھی سرمدا میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں ملبہ ہٹا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 35زخمی افراد پہلے ہی نکالے جا چکے ہیں۔

شام میں سرگرم برطانیہ کی تنظیم برائے حقوق انسانی نے کہا ہے کہ کم و بیش69افراد بشمول17بچے ہلاک ہوئے ہیں۔اس تنظیم نے مزید کہا کہ ہلاک شدگان میں52غیر فوجی ہین جبکہ باقی انتہاپسند ہیں یا ان کی شناخت نہیں کیا جا سکی ہے۔

تنظیم نے بتایا کہ ایک عمارت کے تہہ خانے میں ایک اسلحہ ڈپو کو فلیتہ لگا کر دو پانچ منزلہ عمارتوں کو گرا دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll from syrian explosion go up to 67 says syrian volunteer group in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply