شمالی کیلی فورنیا آتشزدگی میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی، سینکڑوں لاپتہ

سنوما:شمالی کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ کسی طور قابو میں نہیں آرہی اور وہ اب تک کم از کم 31افراد کو نگل چکی ہے اور سینکڑوں افراد کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کیا حشر ہوا۔ وہ ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ اس آگ کی وجہ سے کیلی فورنیا میں 84 برسوں میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔
اسے ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ بھیانک آتشزدگی بتایا جارہا ہے۔ اس آگ نے اب تک تقریباً ساڑھے تین ہزار گھروں اور کاروباری اداروں کو جلا کر تباہ کردیا ہے۔ تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار ایکڑ میں لگی آ?گ پر قابو پانے کے لئے 8 ہزار افراد پر مشتمل فائر بریگیڈ عملہ ہر ممکن کوشش کررہہا ہے۔
لیکن ابھی تک وہ اس پر قابو پانےمیں ناکام ہیں۔ فائربریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ ہم اس ایمرجنسی جیسے حالات سے باہر نکلنے کے قریب بھی نہیں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll climbs to 31 in northern california wildfires in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply