کابل کے جڑواں بم دھماکوں میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر26ہو گئی

کابل: افغانستان کے دارالخلافہ کابل میں بدھ کے روز ہونے والے دو بم دھماکوں مین ہلاک شدگان کی تعدا دبڑھ کر26ہو گئی۔ وزارت داخلہ نائب ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ اسپرٹس کلب پر یکے بعد دیگرے ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم ا زکم91افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دولت اسلامیہ فی العراق و الشام خراسان نام سے افغانستان میں سرگرم داعش کے غیر ملکی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ پہلا دھماکہ صابر الخراسانی نام کے خود کش بمبار نے کیا اور جب دماکہ کے بعد وہان لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی تودوسرا دھماکہ وہاں جمع ہوجانے والے لوگوں اور صحافیوں کو نشانہ بنا کر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سے کیا گیا۔ پہلا دھماکہ شام چھ بجے اور دوسرا 40منٹ بعد کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death toll climbs to 26 in kabul bombings 91 others are wounded moi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply