امریکہ مردہ باد نعرہ ٹرمپ کے خلاف ہے امریکی قوم کے نہیں: آیت اللہ خامنہ ای

تہران: ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ کی ایران کے خلاف معاندانہ پالیسیاں جاری رہیں گی اس وقت تک ایرانی ’ امریکہ مردہ باد‘ ‘ کی گردان کرتے رہیں گے۔

لیکن یہ بد دعا صرف صدر ڈونا لڈ ٹرمپ اور امریکی رہنماو¿ں کے حق میں کی جارہی ہے امریکی قوم کے لیے نہیں۔ خمنہ ای نے ایران کے اسلامی انقلاب کی40ویں سالگرہ کے موقعہ پر ایرانی فضائیہ کے افسرفان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مردہ باد کا مطلب” صدر ٹرمپ ، قومی سلامتی مشیر جان بولٹن اور وزیر خارجہ پومپیو مردہ باد“۔ یعنی مرگ بر حکمرانان امریکہ“ ۔

خامنہ ای نے یہ بات ایران اور فائیو پلس کے درمیا 2015میں ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے حوالے سے کہی ۔

رہبر اعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ معادے پر دستخط کرنے والے یورپی ممالک نے معاہدے کو برقرار رکھنے کی کوشش کی لیکن ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا ”میں اس کی تائید کرتا ہوں کہ امریکیوں کی طرح یورپیوں پر بھی اعتماد نہیں کرنا چاہئے۔ہم یہ نہیں کہتے کہ ان سے تعلق نہ رکھا جائے لیکن یہاں معاملل اعتماد کا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Death to america aimed at trump not american nation iran leader says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.