ترک۔اسرائیل معاہدہ کو بہت جلد حتمی شکل دے دی جائے گی:ترکی

انقرہ: ترکی نے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو استحکام بخشنے کے حوالے سے ہونے والے معاہدہ کو حتمی شکل دینے میں دونوں ممالک کے وفود نے کافی پیش رفت کر لی ہے۔اور دونوں ہیاس پر متفق ہو گئے کہ جلد ہی ہونے والے آئندہ تبادلہ خیال میں اس معاہدہ کو حتمی شکل دے دی جائے۔ترک اور اسرائیلی مذاکراتی ٹیموں نے آج(جمعہ) لندن میں ملاقات کی ۔
ترک وزارت خارجہ میں انڈر سکریٹری سفیر فریدون سینیرلی اوگلو، اسرائیلی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی جوزف سیچانوور اور قوی سلامتی کونسل کے نگراں چیرمین جنرل جیکب ناگیل مذاکراتی وفود مکی قیادت کر رہے تھے۔یاد رہے کہ ترکی اسرائیل کا گہرا دوست تھا لیکن 2010میں غزہ ناکہ بندی توڑنے کی کوشش میں فلسطین حامی 10ترکوں کی اسرائیلی بحریہ کے ہاتھوں ہلاکت کے معاملہ پر دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی ہو گئی تھی اور ترکی نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
تعلقات بحال کرنے کے لیے اسرائیل نے معافی مانگ لی تھی لیکن باقی دو معاملات، غزہ ناکہ بندی کے خاتمہ اور ہلاک ترکوں کے لواحقین کو معاوضہ ، پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔اگرچہ ترک وزارت خارجہ نے معاہدہ کی نوعیت نہیں بتائی تاہم ترکی کاابتدا سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس وقت تک نارمل نہیں ہو سکتے تا وقتیکہ اس کے باقی دونوں مطالبات بھی پورے نہیں کر دیے جائیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deal with israel to be finalized very soon turkey says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply