اٹلی ٹرین حادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد27 ہوگئی، مزید اضافہ کا خدشہ

باری( اٹلی):جنوبی اٹلی میں ہونے والے ٹرین حادثہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 27ہو گئی اور ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت ناز ک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کی شام باری شہر کے قریب دو تیز رفتار مسافر ٹرینوں میں آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی تھی۔ راحت اور بچاؤ دستے کے لوگوں نے بتایا کہ منگل کی شام میں ہی مرنے والوں کی تعداد 25 تک چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ زخمی ہونے والے تقریباً 50افراد کی حالت کافی تشوشیناک ہے۔
اٹلی میں حالیہ کچھ برسوں کےاس سب سے زیادہ خوفناک ٹرین حادثے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن حکومت نے اس کی منصفانہ جانچ کا وعدہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے خون دینے والوں سے مقامی اسپتالوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deadly train accident in italy27 dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply