ہلاکت خیز ارل طوفان میکسیکو کی دہلیز پر

ہلاکت خیز ارل طوفان میکسیکو کی دہلیز پر
میکسیکو سٹی: گردابی طوفان ارل وسطی امریکہ کے کیربیائی ساحل پر پہنچ گیا اور یہ مسلسل مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ قومی سمندری طوفان مرکز ( این ایچ سی) نے بتایا کہ یہ طوفان پیشگوئی کے مطابق کل دیر شام میکسیکو کے ساحل پر پہنچا۔
فی الحال یہ طوفان بلج شہر کے مشرق میں 563 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس کی رفتار 97 کلومیٹر فی گھنٹہ اندازہ کی گئی ہے، جو بلہج شہر کے ساحل پر آج پہنچ جائے گا۔
این ایچ سی نے میکسیکو کے پکوریٹو کوسٹا مایا میں بھی طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے اور لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ این ایچ سی نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ یہ طوفان ہنڈوراس شہر کے شمال سے گزر جائے گا۔
اس کے مطابق ارل طوفان کی وجہ سے بلہج ، ہونڈوراس، گوئٹے مالا اور میکسیکو کے یکیٹان جزائر میں 20 سے 30 سینٹی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔