افغانستان کے اروزگان ،بلخ اور غزنی صوبوں میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں49طالبان ہلاک

کابل: افغانستان میں گذشتہ24گھنٹے کے دوران3 صوبوں اروزگان، بلخ اور غزنی کے مختلف علاقوں میں سلامتی دستوں کی زمینی و فضائی کارروائی میں کم از کم49طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جنوبی صوبہ اروز گان سے موصول اطلاع کے مطابق چار چینو ڈسٹرکٹ میں سلامتی دستوں کی ایک کارروائی میں کم از کم20طالبان انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

205ویں اٹل کور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خصوصی دستوں کی قیادت میں سلامتی دستوں نے اروزگان صوبہ کے چارچینو ڈسٹرکٹ میں یہ کارروائی کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سلامتی دستوں کی کارروائی میں 20ا نتہاپسندوں کی ہلاکت کے علاوہ اسلحہ بارود کے دو ذخیرے بھی تباہ کر دیے گئے۔

طالبان گروپ نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔بلخ صوبہ میں بھی سلامتی دستوں نے طالبان کے اجتماع اور ان کے جنگی محاذوں کو نشانہ بنا کر بمباری کی جس میں کم از کم20طالبان جاں بحق ہو گئے۔

209ویں شاہین کور نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے بلخ کے زارا ضلع میں جو فضائی کارروائی کی اس میں 20طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اس فضائی حملہ میں انتہاپسندوں کا دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ کا ایک بڑا ذخیرہ ،ایک ڈشک ہیوی مشین گن اور بارود کا ڈھیر بھی تباہ ہو گیا۔

جنوب مشرقی صوبہ غزنی کے غزنی شہر کے مضافات میںر ات کے اندھیرے میں کی گئی فغان فوج کا کارروائی میں کم از کم9طالبان مارے گئے۔

203ویں تھنڈر کور کے مطابق افغان فوج نے طالبان کے ایک کمپاؤنڈ پرحملہ کر کے 9طالبان کو ہلاک کرنے کے بعد وہاں سے ایک پی کے ایم مشین گن، دو اے کے 47رائفلیں، ایک پستول، ایک ریڈیو سیٹ، دو دوربینیں اور کچھ فوجی سازو سامان برآمد کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deadly airstrikes target taliban49 killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.