شامی شہر حلب پر زبردست بمباری سے ایک اسپتال کو نقصان،20ہلاک

دمشق:شام کے حالات کا جائزہ لینے پر مامور ایک نگراںگروپ نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز شمالی شام کے شہر حلب پر ایک ہلاکت خیز فضائی حملہ میں، جس کی زد میں ایک اسپتال بھی آگیا،20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یوکے میں قائم شامی مشاہد گاہ برائے حقوق انسانی نے کہا کہ حلب میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقہ میں واقع بایان اسپتال کو نشانہ بنا کر کی گئی بمباری میں کم از کم10افراد ہلاک ہو گئے۔
بمباری ہوتے ہی 9نوزائیدہ بچوں کو انکیوبیٹر(بچوں کو حرارت پہنچانے والی مشین) سے نکال لیا گیا کیونکہ اس بمباری سے آلات بھی ناکارہ ہو رہے ہیں۔ شام میں کام کر رہی غیر جانبدار ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حاتم نے کہا کہ حلب میں معدودے چند کارآمد انکیوبیٹر ہی محفوظ ہیں۔ ایک مقامی صحافی ظاہر الشمالے کے مطابق جو اسپتال نشانہ بنایا گیا ہے وہ مصروف ترین بازار میں واقع ہے ۔اس علاقہ میں سبزی منڈی بھی ہے۔
انہون نے مزید کہا کہ حکومتی ہیلی کاپٹروں نے کم وبیش 4بیرل بم گرائے۔ ابھی تک دس لاشیں گنی جاسکی ہیں۔ جبکہ 30دیگر زخمی ہیں۔الشمالے نے یہ بھی بتایا کہ فضائی حملہ میں السلہین علاقہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں ایک شخص ہلاک اورکئی دیگر زخمی ہو گئے۔ الرشدین علاقہ میں ہوئے فضائی حملہ میں ایک عورت ہلاک ہو گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deadly air strikes hit aleppo hospital in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply