ہندوستان کی رکنیت پر بات چیت جاری رکھنے کے فیصلے کے ساتھ این ایس جی کا اجلاس ختم

سیول (یو این آئی) نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) کا سالانہ اجلاس اس فیصلے کے ساتھ اختتام کو پہنچا کہ ہندوستان سمیت تمام غیر این پی ٹی ممالک کو این ایس جی میں شامل کرنے کے معاملے پر بات چیت جاری رہے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کوریا کے دارالخلافہ سیول میں منعقد این ایس جی کے سالانہ اجلاس میں غیر این پی ٹی ممالک کو نیوکلیائی سپلائر گروپ میں شامل کرنے کی تکنیکی، قانونی اور سیاسی پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کرنے کے بعد این ایس جی نے اس معاملے پر آئندہ اجلاس میں بھی بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ہندوستان کے ایک سینئر اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ غیر این پی ٹی ممالک کی شمولیت پر این ایس جی کی بات چیت ہندوستان کی درخواست پر مرکوز تھی، کیونکہ متعدد رکن ممالک نے اس معاملے کو اٹھایا تھا، تاہم اس میں درخواست دہندہ (پاکستان) کا ذکر نہیں تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deadlock over entry of non npt nations continues in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply