برطانوی وزیر اعظم کیمرون ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان کے خلاف اپنے موقف پر اٹل

لندن: برطانیہ کے ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی اس تجویز کو، کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی جائے، تفریق آمیز، احمقانہ،غیر مہذب اور غلط قرار دینے کے اپنے موقف پر قائم ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کا ڈونالڈ ٹرمپ کے حوالے سے تبصرہ مکمل طور پر واضح ہے اور وہ ٹرمپ سے اتفاق نہیں رکھتے۔ ان کا یہی مطمح نظر ہے کہ مسلمانوں کو امریکہ میں داخل نہ ہونے دینا باعث تقسیم ، بیہودہ، بیوقوفانہ اور یکسر غلط ہے۔اور وہ اپنے کہے پر قائم ہیں۔ د وسری جانب جب ڈونالڈ ٹرمپ سے کیمرون کی تنقید پر رائے معلوم کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس قسم کے تبصرے و تنقیدیں اس مار کی نشاندہی کرتی ہیںکہ ان کے برطانوی وزیر اعظم سے خوشگوار اور اچھے تعلقات ہونا مشکل ہیں۔
یہ معلوم کیے جانے پر کہ وہ امریکہ کے صدر کے عہدے پر کسے فائز ہوتا دیکھنا پسند کریں گے اور کسے ترجیح دیں گے انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کا داخلہ معاملہ ہے اور کسی دوسرے ملک کے معاملہ پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے ۔لیکن وہ صاف طور پر کہہ چکے ہیں جو بھی جیتے گا اس کے ساتھ رہیں گے۔

Title: david cameron stands by his comments on donald trumps proposal | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply